اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ کو کیا بیماری ہوگئی؟ طلاق کے باوجود مدد کرنے پر مداح خوش ہوگئے

image

2024 میں اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے طلاق کے اعلان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، اور اس خبر نے لوگوں کو گہری مایوسی میں مبتلا کر دیا۔ جہاں ایک طرف لوگ ان کے اس فیصلے پر شش و پنج میں تھے، وہیں دوسری طرف ان کی علیحدگی کی وجہ کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئیں۔

کئی افراد کا خیال تھا کہ سائرہ اپنی شادی سے ناخوش تھیں، تاہم انہوں نے اس الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلاق کی وجہ اپنی صحت کی خرابی کو بتایا۔

سائرہ بانو نے طلاق کے حوالے سے اپنی وضاحت دے دی تھی، لیکن اس کے باوجود اے آر رحمان نے اپنی سابقہ بیوی کی مدد کی، اور اسپتال میں داخل کروانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ حال ہی میں سائرہ کو لاس اینجلس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں سرجری سے گزرنا پڑا۔

20 فروری 2025 کو سائرہ بانو نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان جاری کیا، جس میں ان کی صحت کی حالت کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ "سائرہ رحمان کی طبی ایمرجنسی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا، اور سرجری کی گئی۔ ان کی واحد توجہ اب جلد صحت یابی پر ہے۔"

سائرہ نے اپنے سابق شوہر اے آر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے علاج کے سفر کو رازداری میں رکھا جائے اور ان کے خیرخواہوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

سائرہ بانو نے مزید کہا، "میرے دوستوں، وندنا شاہ، اور رحمان صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اس وقت میری بھرپور مدد کی۔ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا میں دل سے شکر گزار ہوں۔"

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی محبت بھری، قربانیوں پر مبنی اور پھر جدائی کی کہانی 1995 سے شروع ہوئی تھی اور نومبر 2024 میں ختم ہو گئی۔ یہ جوڑا تین بچوں کا والدین تھا: رحیمہ، امین، اور خدیجہ۔ طلاق کے بعد سائرہ بانو نے یوٹیوبرز سے قیاس آرائیاں بند کرنے کی درخواست کی تھی اور اپنی جسمانی بیماری کی وجہ سے تعلق میں وقفہ لینے کی وضاحت دی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.