انڈیا میں ’مسلم کمیونٹی کی رضامندی‘ سے دہائیوں قدیم مسجد مسمار

image
انڈیا کی ریاست اترپردیش میں ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کوریڈور کی تعمیر کے لیے دہائیوں قدیم مسجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پریس ٹریسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق میرٹھ کی دہلی روڈ پر واقع مسجد کو مقامی مسلم کمیونٹی کی رضامندی سے حکام اور مسجد انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد منہدم کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسجد ریپڈ ریل منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی تھی جس کی وجہ اسے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جمعرات کو مسلم کمیونٹی کے ارکان نے مسجد کے کچھ حصوں کو مسمار کرنے کے لیے ہتھوڑوں کا استعمال کیا۔

بعدازاں انتظامیہ نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے رات گئے مسجد کو مکمل طور پر مسمار کر دیا اور اس کا ملبہ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سے گفتگو میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (سٹی) برجیش کمار سنگھ نے تصدیق کی کہ مسجد کی مسماری باہمی رضامندی سے کی گئی۔

’مسلم کمیونٹی نے مسجد کی مسماری میں پہل کی اور میں نے نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت میں ان کی سہولت کاری کی۔‘

جب برجیش کمار سنگھ سے پوچھا گیا کہ یہ مسجد کتنی قدیم ہے تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس (مسجد) کی عمر تقریباً 80 سال ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ 168 برس قدیم ہے۔‘

مسجد کو منتقل کرنے کے معاملے پر انہوں نے واضح کیا کہ کمیونٹی کو متبادل زمین فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی طرف سے ایسی کوئی درخواست کی گئی تھی۔

مسجد کے نمائندے حاجی صالحین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے خود ہی مسجد کو مسمار کر دیا تاہم ہمارے پاس 1857 کی دستاویزات ہیں جو اس مسجد کی تاریخی حیثیت کو ثابت کرتی ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.