پنسلوانیا میں ہسپتال کے عملے کو یرغمال بنانے والا مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

image
امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک ہسپتال میں گھس کر عملے کو یرغمال بنانے والا مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ شخص سنیچر کو ہاتھ میں پستول اور زِپ ٹائیز اٹھائے ہوئے یو پی ایم سی میموریل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہوا تھا۔

مسلح شخص نے اندر داخل ہو کر آئی سی یو کے عملے کو یرغمال بنا لیا اور پھر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں اس کی ہلاکت ہو گئی۔ اس واقعے میں ایک پولیس آفیسر بھی جان کی بازی ہار گیا۔

یارک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹِم بارکر نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر، نرس اور کسٹوڈین سمیت دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

ٹم بارکر کے مطابق 49 سالہ مسلح شخص کی شناخت ڈیوگینز آرچینگل اورِٹس کے نام سے ہوئی۔

’پولیس اس شخص سے بات چیت کے لیے آگے بڑھی تو فائرنگ شروع ہو گئی۔‘

اس واقعے میں ویسٹ یارک بورو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر انڈریو ڈارٹے کی ہلاکت ہوئی ہے (فائل فوٹو: دی پیٹریاٹ نیوز)

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب پولیس نے فائرنگ کی، اس وقت ڈیوگنز نے ہسپتال کے عملے کی ایک خاتون رکن کو پکڑا ہوا تھا اور اس خاتون کے ہاتھ زِپ ٹائی سے بندھے ہوئے تھے۔‘

’یہ ہماری کمیونٹی کا بڑا نقصان ہے۔ میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں کہ پولیس نے اس صورت حال میں جو کیا وہ بالکل درست تھا۔‘

ٹِم بارکر نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیوگینز کا گزشتہ ہفتے ایک اور شخص کے معاملے میں اس ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ سے واسطہ پڑا تھا اور اس نے جان بوجھ کر یہاں کے عملے کو نشانہ بنایا۔

اس واقعے میں ویسٹ یارک بورو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر انڈریو ڈارٹے کی ہلاکت ہوئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.