ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

image

ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا 25 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ اور پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 47 ویں اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر نسیم شاہ کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کا یہ 157 واں کیچ تھا، ان سے قبل بھارت کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے 2000 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک ون ڈے کرکٹ میں 156 کیچز کئے تھے۔

شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،محمد رضوان

اس طرح ویرات کوہلی نے 157 واں کیچ تھام کر محمد اظہرالدین کا پچیس سال پرانا ریکارڈ توڑا، گزشتہ روز پاکستان کے خلاف انہوں نے خوشدل شاہ کا بھی کیچ کیا تھا، جس کے بعد 299 میچز میں ان کے کیچز کی تعداد 158 ہو گئی ہے۔

کوہلی اب بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر بن گئے ہیں، ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ مہیلا جے وردھنے کا ہے انہوں نے 218 کیچز کئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.