سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر میں آپریشن،10خوارج ہلاک

image

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں آپریشن کر کے 10 خارجی ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 10 خارجی مارے گئے۔

چیمپیئنز ٹرافی میچز،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک کیلئے روٹ پلان تشکیل دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی  باغ، ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

بینچ اور بار مل کر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں،چیف جسٹس

صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.