اویس لغاری کی سولر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

image

وزیر توانائی اویس لغاری نے سولر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ ہ سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ، سولرکی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کاریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔  رمضان میں سحری افطارمیں بلاتعطل بجلی دیں گے، جون سےاب تک4 روپے سے11روپےفی یونٹ تک بجلی سستی کرچکےہیں اور بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگی بجلی سے چوری بڑھتی ہے، بجلی سستی ہونے سےچوری کم ہوتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں ڈسکوز خریداری میں صوبے آئیں۔

سولر پینلز مزید سستے ہوں گے، خام مال پر ٹیکس ختم

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں یکساں ٹیرف کےمعاملے پر بھی بات کرنی ہوگی، حکومت کے الیکٹرک کا سالانہ 170 ارب کا نقصان برداشت کر رہی ہے۔

سیکرٹری پاور فخرعالم عرفان نے اجلاس میں بتایا بجلی بلوں پرٹیکس کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مارچ کےپہلے یا دوسرے ہفتے بات ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.