سابق کپتان کا 6 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ

image

قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت سے شکست کے بعد لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے چھ بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ بہت مواقع دے دیے،اسٹارز بنادیا،اب دلیرانہ فیصلہ لینےکا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے ہے کہ نوجوان اور جارحانہ کھلاڑیوں کو لائیں،2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ابھی سے تیاری شروع کریں، بس بہت ہوگیا، اب ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آگیا۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ پانچ میچوں میں سارے بولرز نے ملاکر 60کی ایوریج سے 24وکٹیں لی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں اس سال 14ممالک کی ٹیموں جن میں عمان اور امریکا بھی شامل ہیں، پاکستان کی بولنگ دوسری بدترین رہی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اب چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی، کوچ اور پانچ لیجنڈز کو بلاکر پوچھیں کہ یہ سلیکشن کیا کی تھی تم لوگوں نے؟

انہوں نے ہے کہ چیئرمین پی سی بی سلیکٹرز،کپتان،مینٹور سب کو بلائیں اور پوچھیں یہ کیا سلیکشن کی ہے۔ کپتان رضوان بھی قصور وار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.