آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ،انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، اہم میچ 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
سیمی فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
انگلش فاسٹ بائولر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے تصدیق کی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی جیسے مسائل پر برطانوی حکومت، آئی سی سی اور کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور سب کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔