قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی، شاہد خاقان عباسی

image

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے ایک کانفرنس نہیں کرنے دے رہی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں میچ کیلئے پورا پاکستان بند کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وینیو چنا تو کہا گیا یہاں کانفرنس نہیں ہو سکتی، دوسرا وینیو کرکٹ ٹیم سے 10کلو میٹر دور رکھا، وہاں بھی انتظامیہ پہنچ گئی کہ کانفرنس نہیں ہو سکتی، آئین کے معاملے پر کانفرنس کی جا رہی ہے۔

ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک زمانے میں جمہوریت کے داعی تھیں، آج اقتدار کے داعی ہیں، آج آئین کے نام پر ایک کانفرنس بھی ممکن نہیں، جمہوریت اور آئین کی بالا دستی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت نہیں ہو گی تو ملک نہیں چلے گا اگر قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کو دبانے کیلئے قانون بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلافات اور تحفظات ہوتے ہیں، آئین، قانون، جمہوریت اور عدلیہ پر بات ہو گی تو سب اکٹھے ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.