بشری انصاری بیرون ملک آباد بیٹیوں کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

image

سینئراداکارہ بشری انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔

بشری انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے، بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔

تن من نیل و نیل ، ایک کرشماتی اختتام

انہوں نے کہا کہ اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین کی جگہ ان بچوں نے لے لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح اب میری بیٹیوں کے بچے ہوگئے ہیں تو ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے ہی ہوںگے،  مصروفیت کے باعث اپنے والدین سے غافل بچوں کو مشورہ دیا کہ والدین سے ملتے رہیں یاکال پر رابطہ رکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کہتے نہیں لیکن وہ ہر وقت اپنے بچوں کی کال اور ان کی توجہ کے منتظر رہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.