روسی صدرکا یوکرین جنگ کے حل کا ارادہ نہیں، ٹرمپ

image

واشنگٹن ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کاپہلا اجلاس، کابینہ اجلاس میں تمام وزرا اورمشیروں نے شرکت کی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا، ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کی سربراہی میں ڈوج کامحکمہ اربوں ڈالرکی چوری پکڑرہاہے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق 

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اوریوکرین جنگ ختم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، یوکرینی صدرجمعہ کوبڑی ڈیل پردستخط کے لیے امریکا آ رہے ہیں، یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانت امریکا نہیں یورپ دے گا، روسی صدرکا یوکرین جنگ کے حل کا ارادہ نہیں، یقین ہے یوکرین جنگ ختم ہوجائے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد کل اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

چینی صدرشی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے، امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا، گولڈ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کاراستہ ہموارکرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیاں گولڈ کارڈ کے ذریعے ملازمین کومائل کرسکتی ہیں، امید ہے دوہفتے میں گولڈ کارڈ کی فروخت شروع ہوجائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.