ٹرمپ کا امریکی شہریت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا ’گولڈ کارڈ‘

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ویزا پروگرام کے متبادل ’گولڈ کارڈ‘ کے اجراء کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کو دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ یہ گولڈ کارڈ 50 لاکھ ڈالر میں حاصل کیا جا سکے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے ویزہ پروگرام ’ای بی – 5‘ جس کے تحت وہ امریکی ملازمتیں یا مستقل شہریت حاصل کرتے ہیں، اسے ’گولڈ کارڈ‘ سے بدلیں گے۔

امریکہ کے ای بی -5 پروگرام کے تحت ان غیرملکیوں کو گرین کارڈز دیے جاتے ہیں جو امریکہ میں کاروباری شعبے سرمایہ کاری کا وعدہ کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کے لیے پیش کرنے والے ہیں اور اس کی قیمت لگ بھگ 50 لاکھ ڈالر رکھیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس سے آپ کو گرین کارڈ والی سہولیات ملیں گی اور یہ امریکہ کی مستقل شہریت کا ایک ذریعہ بھی ہو سکتا ہے۔‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتوں میں اس سکیم کے اجراء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کارڈ خریدنے کے لیے امیر افراد ہمارے ملک میں آئیں گے۔‘

ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس سکیم کے تحت کیا روس کے امیر افراد بھی گولڈ کارڈ حاصل کر سکیں گے؟ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہاں، یہ ممکن ہے۔ میں کچھ صاحب ثروت روسی افراد کو جانتا ہو جو کہ اچھے افراد ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ای بی-  5پروگرام کا آغاز سنہ 1990 میں ہوا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ای بی-  5پروگرام کو ’مکمل طور پر احمقانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کم لاگت میں گرین کارڈ کے حصول کا ذریعہ تھا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.