چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔
گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔