کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محمکہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

image

ملک بھر میں بدلتے موسم نے سردی کی واپسی کی نوید سنا دی! مختلف شہروں میں بارش نے جہاں ماحول کو خوشگوار بنا دیا، وہیں کراچی کے باسیوں کے لیے بھی محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ بادلوں کی آنکھ مچولی دن بھر جاری رہے گی۔ شہر کا درجہ حرارت آئندہ چند روز میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم بارش کے بعد موسم میں ہلکی خنکی کا امکان ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا خوشگوار سلسلہ جاری ہے، جس سے جاتی سردی واپس آ گئی! لاہور میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کی پیش گوئی بھی کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، شہریوں نے بھی ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے حسین امتزاج کا بھرپور لطف اٹھایا۔

بالائی علاقوں میں موسم سرما کا جادو ابھی باقی ہے! نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری نے ہر منظر کو دلکش بنا دیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی جھڑی جاری ہے، جس نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کر دیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.