پنجاب کی جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

image

پنجاب بھر کی 43 جیلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے حتمی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کیلئے پیش کر دیا ہے، سروے میں جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے پنجاب کی جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی اور خزانے پر بوجھ کم ہو گا، منصوبے کیلئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے مکمل کیا۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے،این آر ٹی سی کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی، شمسی توانائی پر منتقلی سے 3 سالوں میں تمام سرمایہ کاری کی واپسی کے ساتھ طویل مدتی مالی ریلیف ملے گا، گزشتہ سالوں میں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث گرین انرجی پر منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.