فیصل بینک کی ہوم ریمیٹنس صارفین کو مفت ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کیلئے OlaDoc سے شراکت داری

image

کراچی، 27 فروری، 2025ء: پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک  فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم OlaDoc کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ ہولڈرز کو OlaDoc اَیپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا رہے گا بلکہ صحت کی خدمات تک رسائی بھی یقینی بنائے گا۔صحت اور مالی فلاح و بہبود کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک روایتی مالیاتی پیشکشوں سے آگے بڑھ کر ویلیو ایڈڈ خدمات کو مربوط کرکے جدت طرازی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ شراکت داری فیصل بینک کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی خدمات اور فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانا ہے۔ مالیاتی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال تک آسان رسائی کو کلیدی ترجیحات قرار دیتے ہوئے بینک جدید شراکت داریوں اور صارف مرکوز اقدامات کے ذریعے غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس اقدام کے بارے میں مزید معلومات اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کےلیے صارفین فیصل بینک کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں یا پھر اپنی قریبی برانچ سے رابطہ کریں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.