چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

image

چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،انہوں نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف اپنے پہلے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد کل کے میچ کے نتائج سے قطع نظر چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی باہر ہو چکا ہے۔

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

بٹلر نے کہا کہ میں انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے جا رہا ہوں۔یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے،بٹلر کے نائب کپتان ہیری بروک ان کی جگہ لینے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے

یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.