ڈیل اسٹین کی افغان کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

image

سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔

گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔

بعدازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث آسٹریلیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور افغان ٹیم تقریباً ٹاپ فور کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں جس جذبے کیساتھ کھیلتی ہے وہ قابل دید ہے تاہم انہیں اپنی کچھ غلطیوں سے سیکھنا پڑے گا، وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ آپ انہیں شکست پر بطور ٹیم افسردہ دیکھتے ہیں، یہی ٹیم جیت پر یکجان ہوتی ہے اور وکٹ ملنے اور رنز بننے پر خوشی قابل رشک ہوتی ہے، واقعی وہ آگے چل کر بڑی ٹیم بن سکتے ہیں۔

انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انہیں صبر کرنا سیکھنا پڑے گا، وہ جیت کے قریب آکر صبر کا دامن چھوڑ دیتے ہیں جسکا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.