چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

image

آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کی فائنل فور ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے جیسے ہی انگلینڈ کو ٹیم 179 پر آل آؤٹ کیا ویسے ہی افغانستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اس وقت 3 پوائنٹس ہیں، جبکہ افغانستان کے بھی تین پوائنٹس ہیں، تاہم افغان ٹیم کا رن اوسط 0.990- ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا 2.140+ ہے۔

تاہم ایسے میں افغانستان کا رن اوسط صرف اسی صورت میں جنوبی افریقہ سے بہتر ہوسکتا تھا اگر کم از کم 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست ہوتی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے 179 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد اب جنوبی افریقہ کی کسی بھی مارجن سے شکست پر اسکی فائنل فور کی کوالیفکیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

علم میں رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

سیمی فائنل میں کونسی ٹیم کس کے مد مقابل ہوگی اسکا فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.