بھارتی منیجر ٹیم کو چھوڑ کر چلے گئے

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی ٹیم کے منیجر آر دیوراج اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے منیجر دیوراج کی والدہ اتوار کے روز انتقال کرگئیں جس کے بعد وہ فوری طور پر حیدرآباد چلے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ آر دیوراج اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں اور وہ دبئی میں بھارتی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے تمام میچز بھی جیتے۔

سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے دبئی میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.