طلبہ کیلئے خوشخبری

image

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ایک لاکھ10ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے،لیپ ٹاپ سکیم کیلئے پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباءاپلائی کر سکیں گے،پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اس سکیم کے اہل ہوں گے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل طلبا کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیاگیا ہے۔

میرٹ انٹر میڈیٹ کے نمبرزکی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل شروع ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں 34 ہزار سے زائد طلباءرجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیاہے۔

لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اہل طلباءاس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کیلئے درخواست دینے سے پہلے تمام طلباءو طالبات کو اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانا ہونگی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے کوئی درخواست فیس نہیں ہے ۔نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباءلیپ ٹاپ سکیم کے اہل نہیں ہیں۔دریں اثناءلاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔مارننگ شفٹ میں عربی، جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ا س کے ساتھ ساتھ جماعت نہم کے امیدواروں کی رول نمبر سلپ جاری کر دی گئیں ہیں۔جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا۔ امتحانات میں 3 لاکھ 14ہزار امیدوار شرکت کرینگے ۔ کنٹرولرامتحانات حکام کے مطابق پرائیویٹ امیدواربورڈ کی ویب سائٹ سے سلپ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.