نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آ گیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ممکنہ قومی اسکواڈ کا بتا دیا۔

ایکس پر جاری ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ برقرار رکھا گیا ہے جب کہ محمد یوسف بطور بیٹنگ کوچ، اظہر محمود بولنگ کوچ اور محمد مسرور بطور فیلڈنگ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ون ڈے اسکواڈ میں سلمان علی آغا، محمد رضوان، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوش دل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ: بابر، شاہین اور نسیم کو آرام، نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

راشد لطیف کے مطابق ٹی 20 سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث،سفیان مقیم، عرفان خان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہاں داد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوش دل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد،حارث روف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.