بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

image

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے 49.3 اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ اور بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت نے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ تاہم ابتدا میں بھارتی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی۔ پہلا کھلاڑی شبھم گل 30 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔ جبکہ 43 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی اور شریاس آئیر نے بھارتی بیٹنگ کا سہارا دیا۔ 143 رنز کے مجموعی اسکور پر شریاس آئیر آؤٹ ہوئے۔ جنہوں نے 45 رنز بنائے۔ جبکہ 178 رنز پر اکشر پٹیل پویلین لوٹ گئے انہوں نے مجموعی اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا۔

ویرات کوہلی بہترین بلے بازی کرنے کے بعد 84 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ تب تک بھارتی ٹیم 225 رنز بنا چکی تھی۔ جبکہ 259 رنز پر ہارڈک پانڈیا کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیوی باؤلرز نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوپر کونولی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپنا لیا۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی۔ ٹریویس ہیڈ 2 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 110 کے مجموعی رنز پر گری جب  مارنوس لبوشین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ 144 رنز پر گری۔۔ جوش انگلس 11 رنز بنا کر جلد ہی بھارتی باؤلر کا شکار ہو گئے۔ اسٹیو اسمتھ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 73 رنز بنا کر 198 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ چھٹی وکٹ 205 رنز پر گری جب  گلین میکسویل صرف 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

بھارتی باؤلر محمد شامی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ورون چکرورتی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کیویز کے بعد میں آنے والے کھلاڑی زیادہ جم کر نہ کھیل سکے اور اوورز ختم ہونے سے قبل ہی تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے اور ہماری ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بیٹنگ یا باؤلنگ دونوں کے لیے تیار تھے۔ اور ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وقت کے ساتھ پچ اپنی نیچر کو تبدیل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو کم رنز پر روکنے کی کوشش کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.