فلپائن کا لڑاکا طیارہ باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران لاپتہ

image
فلپائن کی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جنوبی صوبے میں زمینی افواج کی مدد کے لیے رات کے وقت کے ایک جنگی حملے کے دوران لاپتہ ہو گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکام نے منگل کو بتایا ہے ’طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے اور اس کی بڑے پیمانے پر تلاش کا سلسلہ  جاری ہے۔‘

ہدف تک پہنچنے سے قبل پیر کی شب لاپتہ ہونے والے ایف اے-50 جیٹ کا ایک جنگی مشن کے دوران فضائیہ کے طیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

فلپائن کی فضائیہ نے سیکیورٹی وجوہ کی بناء پر مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا ہے دیگر طیارے وسطی صوبہ سیبو میں واقع فضائی اڈے پر بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں۔

فلپائنی فوج کے اہلکار نے حساس موضوع پر بات کرنے کا اختیار نہ ہونے کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے حادثہ جنوبی فلپائن کے  اس علاقے میں پیش آیا جہاں کمیونسٹ باغیوں کے خلاف ایک بغاوت کچلنے کا مشن جاری تھا۔

فضائیہ کی ترجمان کرنل کونسویلو کاسٹیلو نے اچھی امید کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے ’ہم جلد ہی دونوں لاپتہ پائلٹس کا سراغ لگا لیں گے۔

اس حادثے کے بعد دیگر ایف اے-50 طیارے فوری طور پر گراؤنڈ کیے جانے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

فضائیہ کی ترجمان نے کہا ہے ’ہم دونوں لاپتہ پائلٹس کا جلد سراغ لگا لیں گے۔ فوٹو فلپائن ائیرفورس

فلپائن نے 12 ایف اے-50 ملٹی پرپز لڑاکا طیارے جنوبی کوریا کی کوریا ایرو سپیس انڈسٹریز لمیٹڈ سے 2015 میں 18.9 ارب پیسو (331 ملین ڈالر) میں خریدے تھے۔

فضائیہ کو جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے ایف اے-50 طیارے خریدنے کا سب سے بڑا معاہدہ تھا جو فنڈز کی کمی کی وجہ سے بار بار تعطل کا شکار ہوا۔

فلپائن کی فضائیہ ایف اے-50 طیاروں کو بغاوت کے خلاف آپریشنز کے علاوہ مختلف سرگرمیوں، اہم قومی تقریبات اور جنوبی چین کی متنازعہ سمندری حدود کے حفاظتی اقدامات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts