جنوبی افریقا کو شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فاننل میں جگہ بنا لی۔

قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں جنوبی افریقا کی ٹیم 363 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ رسی وین ڈر ڈوسین 69، کپتان ٹیمبا بووما 56، ایڈن مارکرم 31، رائن رکلٹن 17، کگیسو رباڈا 16، وائن مُلڈر 8، ہینرک کلاسن 3، مارکو جینس 3 اور کیشوو مہاراج 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، گلین فلپس نے 2 جبکہ رون رچندرا، وِل او رورکی اور میٹ ہینری نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز اسکور کیے۔ گلین فلپس 49 اور کپتان مچل سینٹنر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 49، ول ینگ 21، مائیکل بریسویل 16 اور ٹام لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.