جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کا 29 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

image

لاہور: جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ گئی۔

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ 4 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام اسپورٹس کے فوکل پرسن اولمپیئن خواجہ جنید، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی

جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 مارچ کو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 13 مارچ کو آخری میچ اسلام آباد میں ہو گا۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.