ٹی 20 کیلئے بہترین کپتان کون؟ محمد عامر نے نام بتا دیا

image

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی 20 کے لیے نئے کپتان کا نام دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ آپ نئے چہروں کی بات کررہے ہیں تو محمد حارث بہترین آپشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث چیمپئن کپ میں کپتانی کررہے ہیں، پاکستان اے، اکیڈمی، پاکستان شاہینز، ابھی چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچز میں وہ کپتان رہے ہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ آغا سلمان اچھے کرکٹر ہیں لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ کے ہیں اگر کپتان بنانا ہی تھا تو آپ محمد حارث کو بنادیتے جس کو آپ ڈومیسٹک کرکٹ میں گروم کررہے ہیں، آپ ٹی 20 میں حارث کو کپتان بناسکتے ہیں۔

دوسری جانب احمد شہزاد نے کہا کہ اگر آپ نے کپتان بنانا ہی تو صائم ایوب کی طرف جائیں، جن لوگوں کی جگہ ٹیم میں نہیں بن رہی آپ نے انہیں کپتان بنادیا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ شاداب خان کی بولنگ کا گراف تیزی سے نیچے گیا ہے، حارث اچھے اوپنر ہیں، آسٹریلیا میں اچھا کھیل چکے ہیں، زلمی سے بھی بیٹنگ کرتے ہیں جب مارکیٹ میں نامعلوم نام آتا ہے تو اس کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی 20 میں آغا سلمان کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.