سابق کپتان کا اچانک استعفیٰ، کرکٹ کی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

image

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشفیق الرحیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ "آج سے میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور جو کچھ حاصل کیا، اس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جب بھی میں اپنے ملک کے لئے میدان میں اترا، میں نے پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ توجہ دی۔ میرے لیے گزشتہ چند ہفتے بہت چیلنجنگ رہے ہیں۔"سابق کپتان مشفیق الرحیم نے اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا 19 سالہ کرکٹ کیریئر سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ 37 سالہ مشفیق الرحیم نے 6 اگست 2006ء کو زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنے ایک روزہ کرکٹ کی سفر کا آغاز کیا تھا، اور ان کا آخری ون ڈے میچ 24 فروری 2025 کو چمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.