چیمپئنز ٹرافی کون جیتے گا ؟ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

image

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا ، دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

نیوزی لینڈ اور بھارت 25 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹکرائیں گے، دونوں ٹیمیں فائنل میں آج دوپہر 2 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ سے قبل دبئی سٹیڈیم میں جم کر ٹریننگ بھی کی۔

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

نیوزی لینڈ نے2000 میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دی تھی، 2002 میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا ۔

بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.