آندھرا پردیش میں تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

image
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے تناظر میں، وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی، اسے ایک گائے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ انعام دیں گے۔

ریاستی اسمبلی کے رکن کی یہ پیشکش انڈیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ٹی ڈی پی کے رہنما اور کارکن اسے ری پوسٹ کر رہے ہیں۔

تلگودیشم قائدین کے مطابق ان کی پیشکش کو خواتین نے انقلابی قرار دیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی نے بھی اس اعلان پر رکن اسمبلی کی تعریف کی ہے۔

کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے یہ اعلان سنیچر کو وجیا نگرم کے راجیو سپورٹس کمپاؤنڈ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹنگ میں کیا۔

رواں مہینے نئی دہلی کے اپنے دورے کے دوران وزیراعلٰی چندرابابو نائیڈو نے جنوبی انڈیا میں گھٹتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عمر رسیدہ آبادی چیلنجز کا باعث بن رہی ہے، جبکہ اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی نے سنیچر کو اعلان کیا کہ تمام خواتین ملازمین کو بچے کی پیدائش کے وقت زچگی کی چھٹی دی جائے گی، چاہے ان کے بچے کتنے بھی ہوں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.