بیٹنگ کنسلٹنٹ دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے دستبردار

image

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد یوسف کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلمان علی آغا کو ٹی20 کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔اسی طرح، ون ڈے ٹیم میں بھی چھ تبدیلیاں کردی گئیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.