کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لے کر کھلایا جاتا ہے، شاہد آفریدی

image

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا کہ سفارش کی بنیاد اور پیسے لے کر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو ٹیم کیسے آگے جائے گی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، بلکہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو گی تو میں حاضر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں گراس روٹ لیول پر بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔ جبکہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے؟

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کو مہینے میں دو بار ملنے دبئی جاتا ہوں، شعیب ملک

شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کے ساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے۔ جو بلے بازوں کے ساتھ ان کی تکنیک پر کام کر سکیں اور سکھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کی سطح پر موجود ریجنز کے پریزیڈنٹ کھلاڑیوں سے پیسے لے کر اور سفارش پر انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں تو اس طرح کہاں سے کرکٹ آگے جائے گی؟۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ بچے کو نیچے سے ہی انصاف فراہم نہیں کر رہے تو کون سے نتائج کی توقع کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.