انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

image

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم انڈیا کی میزبانی میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے میچز میں شرکت کرے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک معاہدے کے تحت پاکستان انڈیا میں کھیلنے سے گریز کر سکتا ہے تاہم وہ رواں برس ہونے والے ایونٹ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں میں کھیل سکے گا۔

 رواں برس انڈیا کی جانب سے مردوں کی چیمپیئن ٹرافی میں شرکت سے انکار کے بعد آئی سی سی نے ایسے نیوٹرل مقامات پر میچ کروانے کا طریقہ متعارف کروایا تھا جو پڑسی ممالک میں واقع ہوں۔

جوہری طاقت رکھنے والے دو پڑوسی ممالک کے درمیان پچھلے فوجی تصادم ہوا تھا اگرچہ اس کے بعد جنگ بندی ہو گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی تناؤ پایا جاتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پیر کو کیے گئے اعلان کے مطابق سری لنکا کا شہر کولمبو انڈیا کے ان میزبان شہروں میں شامل ہو جائے گا جہاں 30 ستمبر سے دو نومبر تک میچ ہونا ہیں۔ ان میں بنگلورو، گوہاٹی، اندور اور وساکھاپتنم شامل ہیں۔

اس لحاظ سے سات ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کولمبو میں میچ کھیلے گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا گوہاٹی میں سے کسی ایک شہر میں 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دو نومبر کو ہونے والا فائنل بھی بنگلورو یا کولمبو میں سے کسی ایک شہر میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مقامات کی تبدیلی پاکستان کے کوالیفائی کرنے پر منحصر ہو گی اور سیمی فائنل کے علاوہ فائنل کے لیے متبادل مقامات منتخب کیے گئے ہیں۔‘

ورلڈ کپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، انڈیا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔

2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے آخری ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.