30 روزہ جنگ بندی کو امن معاہدے کی شکل دی جا سکتی ہے: زیلنسکی

image

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جدہ میں امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مجوزہ جنگ بندی کو ایک وسیع امن معاہدے کی شکل میں آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی عرب میں امریکی اور یوکرینی حکام کے 30 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کے بعد منگل کو امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ یوکرین کی فوجی مدد بحال کر رہا ہے اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

زیلنسکی نے کیئف میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’میں جنگ بندی کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہوں اور میرے نزدیک یہ جنگ کے خاتمے لیے بہت اہم ہے۔‘

انہوں نے اس موقع پر امریکہ کی جانب سے فوجی مدد بحال کیے جانے کے اقدام کو بھی مثبت قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم امریکہ کی طرف سے دی جانے والی 30 روزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔‘

زیلنسکی نے جدہ میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ اس کی بدولت امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھنے والے اس تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملی، جو پچھلے مہینے وائٹ ہاؤس میں ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جدہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ اب امریکہ اس پیشکش کو روس کے سامنے رکھے گا اور اب گیند روس کے کورٹ میں ہے۔

دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ مجوزہ 30 روزہ جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کی جانب سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.