پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں ہوشیار!

image

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ٹیم نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، اس دوران شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے 7 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا،آصف، اکرام،محمد آصف شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ترجمان نے کہا ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں و دیگرشواہدبرآمد کرلئے ہیں تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.