امریکہ کی ممکنہ ویزا پابندیاں، کون سے ممالک شامل ہو سکتے ہیں؟

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو دستیاب میمو کے مطابق کُل 41 ممالک کو تین الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت 10 ممالک کے پہلے گروپ کے لیے مکمل ویزا معطلی ہوگی۔

دوسرے گروپ میں پانچ ممالک کو جزوی طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں استثنیٰ کے ساتھ سیاحتی اور سٹوڈنٹ ویزوں کے ساتھ ساتھ دیگر ویزے بھی شامل ہوں گے۔

میمو میں کہا گیا کہ تیسرے گروپ میں مجموعی طور پر 26 ممالک پر امریکی ویزا جاری کرنے کی جزوی معطلی کے لیے غور کیا جائے گا اگر ان کی حکومتیں ’60 دنوں کے اندر خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوششیں نہیں کرتیں۔‘

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ فہرست میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت انتظامیہ سے اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے سب سے پہلے پابندی کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست رپورٹ کی تھی۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں سات اکثریتی مسلم ممالک کے مسافروں پر پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی طرف سے برقرار رکھنے سے پہلے تکرار سے گزری تھی۔

ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا جس میں قومی سلامتی کے خطرات کا پتا لگانے کے لیے امریکہ میں داخلے کے خواہشمند کسی بھی غیر ملکی کی سکیورٹی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حکم نے کابینہ کے متعدد ارکان کو 21 مارچ تک ان ممالک کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی جہاں سے سفر جزوی یا مکمل طور پر معطل کیا جانا چاہیے۔

ٹرمپ کی ہدایت امیگریشن کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جسے انہوں نے اپنی دوسری مدت کے آغاز میں شروع کیا تھا۔

ویزہ معطلی کا ممکنہ شکار ہونے والے ممالک کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے اکتوبر 2023 کی ایک تقریر میں اپنے منصوبہ پیش کیا جس میں غزہ کی پٹی، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اور ’سلامتی کو خطرہ بننے والی کسی بھی جگہ‘ سے لوگوں کو محدود کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے فوری طور پر روئٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

ویزا معطلی کا ممکنہ شکار ہونے والے ممالک کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

پہلا گروپ: مکمل ویزا معطلی

مکمل ویزا معطلی کا سامنا کرنے والے 10 ممالک کے پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا، شمالی کوریا، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن اور وینزویلا شامل ہیں۔

دوسرا گروپ: جزوی ویزا معطلی

دوسرے گروپ میں پانچ ممالک کو جزوی طور پر ویزا معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں ایریٹیریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

تیسرا گروپ: جزوی ویزا معطلی (خامیاں دور نہ کرنے والے ممالک)

تیسرے گروپ میں مجموعی طور پر 26 ممالک پر امریکی ویزا جاری کرنے کی جزوی معطلی کے لیے غور کیا جائے گا۔ ان ممالک میں پاکستان، انگولا، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، بیلاروس، بینن، بھوٹان، برکینافاسو، کابووردے، کمبوڈیا، کیمرون، چاڈ، ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو، ڈومنیکا، ایکوٹوریل گوینا، کیمبیا، لائبیریا، ملاوی، موریطانیہ، جمہوریہ کانگو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، ساؤ ٹوم اور پرنسپے، سیرا لیون، مشرقی تیمور، ترکمانستان اور وانواتو شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.