کرائسٹ چرچ، پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

image

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو کرائسٹ چرچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کے دونوں اوپنرز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث نے چھ گیندیں اور حسن نواز نے چار گیندیں کھیلیں۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سلمان آغا نے 18 رنز بنائے۔

جہانداد خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے چار اور کیل جیمیسن نے تین کھلاڑی کو آٹ کیا جبکہ ایش سودھی دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی صرف ایک وکٹ گری۔ ٹم سیفرٹ  44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 10 اوورز اور ایک گیند کھیل کر 92 رنز بنا لیے اور میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے شاہین آفریدی نے دو اوورز میں 17، شاداب خان نے دو اوورز میں 18 اور محمد علی نے تین اوورز میں 25 رنز دیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.