کزن سے جوتے مانگے لیکن نہیں ملے۔۔ بابر اعظم کی شکایت پر عمر اکمل نے کیا کرارا جواب دیا؟

image

پاکستانی کرکٹ میں ایک نیا تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب بابر اعظم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کزن سے جوتے مانگے، لیکن انہیں دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس بیان کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ یہ کزن کون تھا؟ اور کیا واقعی بابر کو اپنے ہی خاندان میں ایسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا؟

"کونسا کزن؟ ہمارے تو بہت ہیں!" - عمر اکمل

اسی موضوع پر جب ایک نجی ٹی وی شو میں عمر اکمل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے حیرانی سے کہا، "کونسا کزن؟ ہمارے تو چاچو، پھوپھو، ماموں سب کے اتنے بیٹے ہیں، سمجھ نہیں آتا بابر کس کا ذکر کر رہے ہیں!"

"فیملی کا ذکر کیا؟ سامنے آکر بات کریں!"

میزبان نے مزید وضاحت چاہی کہ بابر کا اشارہ شاید عمر اکمل اور ان کے بھائیوں کی طرف تھا، تو عمر نے دوٹوک انداز میں کہا، "اگر واقعی اس نے ہماری فیملی کا ذکر کیا ہے تو ٹی وی پر آ کر واضح کرے، پھر ہم بھی اپنا جواب دے دیں گے!" انہوں نے مزید کہا، "بابر نے بات تو ضرور کی، مگر کسی کا نام نہیں لیا، جب وہ نام بتائیں گے تو ہم بھی سب کچھ کھول کر رکھ دیں گے!"

"بھارت میں شادی؟ کبھی کوئی پسند نہیں آئی!"

پروگرام کے دوران ایک اور دلچسپ سوال سامنے آیا کہ کئی پاکستانی کرکٹرز نے بھارت میں شادیاں کی ہیں، تو کیا عمر اکمل کو کبھی کوئی بھارتی لڑکی پسند آئی؟ اس پر عمر نے صاف جواب دیا، "میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ شادی والدین کی مرضی سے ہو!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.