پنجاب بھر کے کالجز میں کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کلاس کے دوران اساتذہ اور طلبا دونوں کیلئے موبائل کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ واضح رہے دنیا کے کئی ممالک میں تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔