پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی سکواڈ کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ گیا اور لیکن کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کی بجائے آرام کو ترجیع دی لہذا قو می ٹیم دوسرا میچ بنا پریکٹس سیشن کے کھیلے گی۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،قومی کرکٹر خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد
پاکستان کے وقت کے مطابق صبح چھ بجے کھیلا جائیگا، تیسرا ٹی 20 میچ 21 مارچ آکلینڈ، چوتھا 23 مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور پانچواں 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں، نیوزی لینڈ نے20میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچزبغیر نتیجہ رہے۔