عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

image

عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی میں تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اپوزیشن لیڈر عدالت پیش نہیں ہوئے ، ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔ جس پر عدالت نے ان کی ضمانت خارج کر دی۔ واضح رہے عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔

دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کے وکیل نے دلائل کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل ملک سے 22 مارچ کو دلائل طلب کر لئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.