سفری پابندیوں کی کوئی فہرست نہیں، ویزہ پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے: امریکہ

image

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق کوئی فہرست موجود نہیں تاہم ویزا پالیسیوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

منگل کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال ہوا کہ آیا افغانستان بھی سفری پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے؟ اور کیا امریکہ کے ساتھ کام کرنے والوں افغان شہریوں کو استثنیٰ ہوگا؟

اس کے جواب میں محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ سفری پابندیوں سے متعلق کوئی فہرست موجود نہیں تاہم صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ویزا پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افغانوں کو دوبارہ آباد کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔  

’یہ اس لیے کہ ہم اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ کون سی چیز امریکہ کو زیادہ محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی، خاص طور پر ویزوں کے معاملے میں، اور یہ کہ کس کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب بات افغانستان اور ان لوگوں سے متعلق ہو جنہوں نے ہماری مدد کی ہے۔ جو انتظامات ہم نے ماضی میں کیے ہیں، اس تنازع کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہاں لانا، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے ہماری مدد کی ہے اور ہمارے ساتھ کام کیا ہے، یہ ایک ایسی پالیسی اور ایک ایسا عمل ہے جس پر پچھلی انتظامیہ کے دوران بھی کام ہوا، ہم اس پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

بین الاقوامی خبر رساں اداروں میں ممکنہ ویزا پابندیوں سے متعلق رپورٹس آنے کے بعد ان افغانوں میں تشویش پیدا ہو گئی تھی جو امریکہ جانے کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک میں عارضی طور پر مقیم ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.