امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

image
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات پر براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ 

بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا۔

صحافی نے کہا کہ ’پاکستان کے مقبول رہنما عمران خان گذشتہ چند برسوں سے جیل میں ہیں۔ دو برسوں میں ملک میں چاہے جمہوریت ہو یا خواتین کے حقوق سب کچھ بکھر گیا ہے۔ صدر ٹرمپ انتخابات سے پہلے پاکستان کے بارے میں بہت سی باتیں کرتے تھے۔‘

انہوں نے سوال کیا کہ ’امریکہ میں ان (صدر ٹرمپ) کے ہزاروں نئے ووٹرز اور لاکھوں پاکستانی ان سے کسی نہ کسی اقدام کی توقع کر رہے ہیں۔ کیا آپ کے ذہن میں اس حوالے سے کچھ ہے یا آپ نے صدر سے کچھ سُنا؟‘

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’میں کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گی۔ صدر ٹرمپ کو اقتدار سنبھالے آٹھ ہفتے ہوچکے ہیں۔ بہت کچھ ہو رہا ہے اور امریکی صدر کے ارادے اور اقدامات کے بارے میں وائٹ ہاؤس سے سوال کیا جا سکتا ہے۔‘

صحافی نے کہا کہ ’امریکہ میں  صدر ٹرمپ کے ہزاروں نئے ووٹرز اور لاکھوں پاکستانی ان سے کسی نہ کسی اقدام کی توقع کر رہے ہیں‘ (فوٹو: اے پی)

انہوں نے جواب میں کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے واضح کر دیا ہے کہ ہمیں کرّۂ ارض کی پرواہ ہے۔ ہم اپنے پڑوسیوں کا خیال کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کی پرواہ ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور ہمارے اقدام اس کا ثبوت ہیں۔‘

اس سے قبل بھی رواں ماہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی بارے پوچھے گئے سوال کو یکسر نظر انداز کر دیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.