انڈیا میں ’یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر‘ اپنی سرجری خود کرنے والا شہری ہسپتال داخل

image
انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال اور ڈاکٹروں کے چکر کاٹنے والے شہری کو پیٹ درد کا آفاقہ نہ ہوا تو یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود ہی اپنا پیٹ کاٹ کر آپریشن کی ناکام کوشش کی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق آپریشن کی ناکام کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھے اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر انہوں نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

انڈین ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل سٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح راجا بابو نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا لیکن کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور چیخنے لگے۔

ان کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ کو واقعے کا علم ہوا جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے راجا بابو کے بھتیجے راہل نے بتایا کہ اس کے چچا نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود آپریشن کرنے کی کوشش کی۔

راہل نے مزید بتایا کہ ’18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے، لیکن حالیہ دنوں میں وہ دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ آیا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر آگارہ کے ایس این ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.