حرا مانی کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

image

اداکارہ حرا مانی کی جانب سے حال ہی میں براہ راست رمضان شو میں نعت پڑھنے کے دوران اشکبار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حرا مانی نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے احسن خان اور جگن کاظم کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نعت بھی پڑھی۔

رمضان شو میں نعت پڑھنے سے قبل حرا مانی نے بتایا کہ ان کے والد کو ’فاصلوں کو تکلف ہے اگر ہم سے‘ نعت کو بار بار سنتے تھے، انہیں وہ بہت پسند ہوتی تھی۔

پروگرام میں والد کی محبت اور شفقت پر بات کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کی یاد میں بھی اداکارہ اشکبار ہوئیں۔

رمضان شو میں بعد ازاں حرا مانی نے ’فاصلوں کو تکلف ہے اگر ہم سے‘ سنائی، جس دوران وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے براہ راست شو میں نعت پڑھنے کے دوران اشکبار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ رد عمل کا اظہار بھی کیا۔

نعت پڑھنے کے دوران اشکبار ہونے پر حرا مانی نے پروگرام کے میزبان احسن خان سے معذرت بھی کی جب کہ اس دوران احسن خان بھی ان کے ساتھ نعت پڑھنے لگے۔

   View this post on InstagramA post shared by PTV Home Official (@ptvhome.official)

حرا مانی کی جانب سے نعت پڑھنے کے دوران آبدیدہ ہونے پر جگن کاظم نے انہیں آکر گلے لگایا۔

حرا مانی کی نعت پڑھنے کے دوران اشکبار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کے آبدیدہ ہونے پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے سکون کےلیے دعائیں بھی کیں۔

بعض صارفین نے اداکارہ کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں جب کہ کچھ افراد نے اداکارہ کو رونے پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ کوئی بھی شخص کسی وقت بھی اپنے پیاروں کو یاد کرکے جذباتی ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.