جنت مرزا نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

image

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈراموں میں اداکاری سے کیوں گریزاں ہیں۔

جنت مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سید نور کی فلم 'تیرے باجرے دی راکھی' سے کیا تھا، تاہم یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت مرزا کو مقبول ڈراموں 'پری زاد' اور 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

جنت مرزا نے کہا کہ تقریباً تمام ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہے اور انہیں ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے خوف آتا ہے جس کی وجہ سے وہ بار بار کراچی کا سفر نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ سائن کرنا ایک طویل المدتی ذمہ داری ہوتی ہے جس کے لیے وہ خود کو تیار نہیں پاتیں۔ جب ان سے کراچی منتقل ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی فیصل آباد میں رہنا پسند کرتی ہے اور ان کے والدین کراچی منتقل نہیں ہونا چاہتے۔

جنت مرزا پاکستان کی سب سے مقبول ٹک ٹاکر ہیں اور انسٹاگرام پر بھی ان کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔ ان کی بہن علشبہ انجم بھی ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور دونوں بہنیں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے علاوہ مختلف تقریبات، مصنوعات اور برانڈز کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.