حرا مانی کا بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھانے کا انکشاف

image

اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حرامانی کی نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دیگر دلچسپ موضوعات سمیت کھانوں کے حوالے سے اپنی پسند اور ناپسند پر بھی بات کرتے دیکھا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ’میں بریانی میں زردہ ملاکر کھاتی ہوں، یہی نہیں میں بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر بھی کھاتی ہوں‘۔

حرامانی کی بات پر میزبان نےحیران ہو کر ان سے سوال کیا کہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر کون کھاتا ہے، آپ ایسا کیوں کرتی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے بتایا کہ میں ایسی ہی ہوں، مانی بھی مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں اور جب میں بریانی میں ملی فروٹ چاٹ کی پیشکش انہیں کرتی ہوں وہ بھی چڑ کر کہتے ہیں تم یہ پیشکش مجھے کیوں کرتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے اور شاید اس لیے بھی میں ایسا کرتی ہوں‘۔

اداکارہ کی ویڈیو پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان کی اس بات کو ان کی معصومیت کہہ کر ان کی تعریف کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.