سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی

image

سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی ، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی، نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔

مسجد نبویؐ میں 120 ممالک کے 4 ہزار متعکفین کیلئے خصوصی انتظامات

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ سعودی حکام نے مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.