ترسیلات زر ، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہو گیا

image

ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہو گیا، وزارت خزانہ ملکی معاشی صورتحال بارے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی خسارے اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور مرکزی بینک کے مالی ذخائر بھی بڑھ گئے ہیں، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ایک سے 1.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، فروری میں چینی، ڈیری اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ان اشیاء کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ کی گئی۔

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری

رپورٹ کے مطابق 8ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی،جولائی تا فروری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 11.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں بیرونی سرمایہ کاری میں 67.5 فیصد کی کمی ہوئی،ترسیلات زر میں جولائی تا فروری 32.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

برآمدات میں رواں مالی سال 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ میں کہاگیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس اور روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔

معاشی آؤٹ لک میں کہا گیا کہ جولائی تا فروری ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 21.82 ارب ڈالر ہو گیا،درآمدات میں 11.4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،حجم بڑھ کر 38.32 ارب ڈالر ہو گیا۔

وزیرستان میں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

جولائی تا فروری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 691 ملین ڈالر رہا،جولائی تا فروری کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا،اسی عرصہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی211 ملین ڈالر رہی،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فرروی ٹیکس وصولیوں میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران ٹیکس وصولیاں 7344 ارب روپے کیگئیں، اسی عرصہ میں نان ٹیکس ریونیو میں 75.8 فیصد اضافہ ہوا،نان ٹیکس ریونیو 3763 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری مالیاتی خسارہ میں 1.7 فیصد کمی واقع ہوئی،مالیاتی نظم و نسق مستحکم ہونے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی اشارے حوصلہ افزاء سمت میں جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.