سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش ، ژالہ باری سے پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

image

سعودی عرب کے شہر ابھا میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

شدید ژالہ باری کے باعث پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں، ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو وہاں تیراکی سے گریز کریں۔

مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش ہونے کی توقع ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں تیز بارش ہوسکتی ہے، نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.